اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،نائیجیریا کے دارالحکومت نیامی میں فوجی افسران کی جانب سے بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ نائیجر کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایئر فورس کی ۱۰۱ویں بیس پر ہونے والی مسلح جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پا لیا۔
مقامی اطلاعات کے مطابق واقعہ نیامی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع فوجی اڈے سے شروع ہوا، جہاں باغی عناصر نے بعض اہلکاروں کو گرفتار کرنے اور حساس مقامات پر فائرنگ کے بعد صدارتی محل کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی، تاہم صدارتی گارڈز نے انہیں روک دیا۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق جھڑپیں کئی مقامات پر کئی گھنٹوں تک جاری رہیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا اور درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
روسی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روس سے وابستہ افریقی فورسز نے ڈرونز کے ذریعے صدارتی گارڈز کے ساتھ مل کر فوجی اڈے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کارروائی میں حصہ لیا۔
آپ کا تبصرہ